پرویز رسول کے پڑوسی عامر لون ٹیم انڈیا کیلئے منتخب

سرینگر// جموں کشمیر میں ناتوانوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین لون کو ناتوانوں کی ٹیم انڈیا کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔عامر کا انتخاب لکھنو اور دلی میں منعقد ہونے جارہے بین الاقوامی مقابلوں سے چند ماہ قبل کیا گیا ہے اور وہ اس سطح تک پہنچنے والے ریاست کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

پیرا انڈین کرکٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر صدیق قریشی نے بتایا کہ عامر کو اُنکے بہترین کھیل اور تکنیک کی وجہ سے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ انڈین پیرا کرکٹ کونسل دسمبر میں لکھنو اور دلی میں انٹرنیشنل پیرا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں افغانستان اور ملیشیاءکی ٹیمیں شرکت کرینگی۔اُنہوں نے کہا کہ عامر اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے اور اُنہیں اُمید ہے کہ وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔

عامر نے حادثے کا شکار ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ خود اپنے سبھی کام کرنا سیکھ لئے بلکہ اُنہوں نے کرکٹ کھیلنے کا شوق باقی رکھ کر سب کو حیران کردیا۔وہ اپنی گردن میں بلا پھنسا کر بیٹنگ اور اپنے پیر سے بولنگ کرنے کا انوکھا انداز اپنا چکے ہیں اور خوب نام کما رہے ہیں۔

 

ایک حادثے میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے عامر حسین لون کا تعلق بجبہاڑہ کی ایک مضافاتی بستی واگہامہ سے ہے اور وہ بچپن سے ہی کرکٹ کے دیوانہ تھے۔دلچسپ ہے کہ عامر ملکی سطح پر جموں کشمیر کی طرفسے کھیل رہے واحد کھلاڑی پرویز رسول کے گاوں کے پڑوس کے رہائشی ہیں۔

عامر نے حادثے کا شکار ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ خود اپنے سبھی کام کرنا سیکھ لئے بلکہ اُنہوں نے کرکٹ کھیلنے کا شوق باقی رکھ کر سب کو حیران کردیا۔وہ اپنی گردن میں بلا پھنسا کر بیٹنگ اور اپنے پیر سے بولنگ کرنے کا انوکھا انداز اپنا چکے ہیں اور خوب نام کما رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے پرویز رسول کے چیونگم چبانے پر تنازعہ

گزشتہ سال اُنکی کہانی میڈیا میں آئی تو وہ کافی مشہور ہوگئے تھے جسکے بعد اُنہیں ریاست میں پیرا کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ ایک اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے اپنے انتخاب پر وہ انتہائی خوش ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں حال ہی لکھنو میں ہوئی ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جا چکا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کیلئے انتہائی اُتاولے ہو رہے ہیں۔

Exit mobile version