الخدام گروپ کے مختلف ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

سرینگر//(میر احسان) اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو سرینگر کے ایک کاروباری گھرانہ ”الخدام بزنس گروپ“کے دفاتر اور اسکے مالک شیخ عاشق کے گھر پر حوالہ لین دین کے ایک معاملے کی تحقیقات کیلئے چھاپے مارے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈٰ کی یہ کارروائی فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ(ایف ای ایم اے)کے تحت2014کے ایک معاملے کو لیکر ہوائی ہے جو کروڑوں روپے کے لین دین سے متعلق ہے۔

الخدام گروپ ایک نامور کاروباری گھرانہ ہے جو حج و عمرہ کے علاوہ کشمیری دستکاریوں کا بیرون ملک کاروبار کرتا ہے۔گروپ کے مالک کو حکمران پی ڈی پی کے کئی سیاستدانوں ،جن میں بعض وزیر بھی شامل ہیں،کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

 گروپ ایک نامور کاروباری گھرانہ ہے جو حج و عمرہ کے علاوہ کشمیری دستکاریوں کا بیرون ملک کاروبار کرتا ہے۔گروپ کے مالک کو حکمران پی ڈی پی کے کئی سیاستدانوں ،جن میں بعض وزیر بھی شامل ہیں،کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

ای ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ چھاپہ ماری حوالہ رقومات کی چھان بین سے متعلق ایک معاملے کے تحت عمل میں آئی ہے۔تاہم اُنہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات دینے سے، یہ کہتے ہوئے،انکار کیا کہ ایسے میں معاملے کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے۔

الخدام کے ڈائریکٹر شیخ عاشق نے اس چھاپہ ماری کو ”معمول کی کارروائی“بتایا اور کہا کہ کشمیر میں معمولی چیز کو بھی بڑا بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا”ایکسپورٹ کرنے والے کاروباریوں کیلئے تو یہ سب ایک معمول کی کارروائی ہے۔ہمارا گروپ تحقیقات میں صاف اور بے قصور نکلے گا“۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی کے حکام کے ساتھ تعاون کئے ہوئے ہیں۔عاشق نے مزید کہا کہ اُنہیں ای ڈی کی طرفسے 2014میں ہوئی کچھ ”اضافی ادائیگی“کو لیکر نوٹس دیا گیا تھااور وہ تب ہی سے ایجنسی کے ساتھ رابطے میں تھے۔اُنہوں نے کہا”ہمارا گروپ (اس نوٹس کے حوالے سے)ای ڈٰ کے حکام کے ساتھ رابطے میں تھا لہٰذا یہ(چھاپہ)معمول کی کارروائی تھی۔ہم چونکہ کشمیر میں رہتے ہیںیہاں سب کچھ،وہ چاہے ای ڈی کے لوگوں کا ہمارے دفتر آنا ہی کیوں نہ ہو،ایک بڑا مسئلہ مسئلہ بن جاتا ہے“۔

”ہمارا گروپ (اس نوٹس کے حوالے سے)ای ڈٰ کے حکام کے ساتھ رابطے میں تھا لہٰذا یہ(چھاپہ)معمول کی کارروائی تھی۔ہم چونکہ کشمیر میں رہتے ہیںیہاں سب کچھ،وہ چاہے ای ڈی کے لوگوں کا ہمارے دفتر آنا ہی کیوں نہ ہو،ایک بڑا مسئلہ مسئلہ بن جاتا ہے“۔

الخدام گروپ کے دفاتر و رہائش پر یہ چھاپہ ایسے میں پڑا ہے کہ جب گزشتہ تین ماہ سے جموں کشمیر میں مزاحمتی قائدین اور اُنسے منسلک لوگوں کی حوالے رقومات کو لیکر تحقیقات جاری ہے۔ای ڈٰ نے سینئر مزاحمتی لیڈر شبیر احمد شاہ کو دس سال پُرانے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ این آئی اے نے حُریت کانفرنس کے سات کارکنوں و لیڈروں کو پکرا ہوا ہے اور اُنسے دلی میں اب قریب بیس دنوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔(بشکریہ انڈین ایکسپریس)

Exit mobile version