گلمرگ میں وحشی جانوروں کی ہڑبھونگ،2بکروالوں پر حملہ

ٹنگمرگ// سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک ریچھ نے پونچھ اور رجواری کے دو بکروالوں پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کردیا ہے۔ سنیچر کو پیش آمدہ اس واقعہ میں زخمی ہوئے دونوں شہریوں کی حالت تاہم خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال جنگلی جانواروں کی آبادی میں زبردست اضافہ ھوا ھے اور خوراک کی کمی سے جنگلی جانور مویشوں کو اپنا شکار بنا کر اپنی بھوک مٹاتے ھیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبع کو ایک بھاری ریچھ نے گلمرگ کے کونگ ڈوری میں محمد رشید ولد فتح محمد پر اُسوقت حملہ کیا جب مذکورہ بکروال اپنے مویشوں کو نزدیکی جنگل میں گھاس چرانے لے جارھے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گلمرگ کے ہی بٹہ پتھری میں سنیچر وار کی شام کو ریچھ نے رجواری کے محمد حسین کسانہ ولد رحیم کسانہ نامی ایک اور بکروال پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کردیا ہے۔

دونوں زخمی بکروالوں کو سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ میں داخل کرایا گیا ھے جہاں اُن کا علاج چل رہا ھے ۔ گلمرگ کی چراگاہوں میں جنگلی جانور وں کے پے در پے حملوں کی وجہ خانہ بدوش بکروالوں میں کافی تشویشش پھیل گئی ھے اور وہ غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ محکمہ ویلڈلایف کے ملازمین کا کہنا ھے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال جنگلی جانواروں کی آبادی میں زبردست اضافہ ھوا ھے اور خوراک کی کمی سے جنگلی جانور مویشوں کو اپنا شکار بنا کر اپنی بھوک مٹاتے ھیں۔

 

Exit mobile version