نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر غلام محمد شاد کا انتقال،بجبہاڑہ میں تدفین ہوگی

سرینگر// نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر غلام محمد شاد آج مختصر علالت کے بعد میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ خبر اُنکے فرزند اور نامور صحافی مُرتضیٰ شُبلی نے اپنے فیس بُک پیج پر دی۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ پروفیسر صاحب کی نمازِ جنازہ اُنکے آبائی گھر واقعہ بجبہاڑہ کے قریب ہوگی اور پھر وہیں آبائی قبرستان میں دفن کئے جائیں گے۔

”میرے والد محترم پروفیسر غلام محمد شاد آج صبح شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ صورہ، سری نگر میں انتقال کرگئے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے۔نمازِ جنازہ آبائی گھر واقع بیجبہارہ میں آج ادا کی جائے گی- مزید برآں احباب نوٹ فرمالیں کہ کوئی رسم چہارم وغیرہم نہیں ہوگی“۔

شُبلی نے لکھا ہے ”میرے والد محترم پروفیسر غلام محمد شاد آج صبح شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ صورہ، سری نگر میں انتقال کرگئے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے۔نمازِ جنازہ آبائی گھر واقع بیجبہارہ میں آج ادا کی جائے گی- مزید برآں احباب نوٹ فرمالیں کہ کوئی رسم چہارم وغیرہم نہیں ہوگی“۔

پروفیسر صاحب ایک معروف اُستاد اور ماہرِ تعلیم رہے ہیں اور اُنہیں دور دور تک جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ وہ ایک اچھے شاعر بھی تھے۔ ادارہ تفصیلات پروفیسر صاحب کی جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان ،با الخصوص، مُرتضیٰ شُبلی کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

Exit mobile version