جنگجووں کی تلاش میں کھرم بجبہاڑہ کا محاصرہ

سرینگر // سرکاری فورسز نے جنوبی کشمیر میں ایک زیارت گاہ کی وجہ سے مشہور کھرم گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ فورسز کو گاوں میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہوئی ہے جنکے فرار کے سبھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 3 آر آر اور ایس او جی کیمپ سریگفوارہ و بجبہاڑہ کے اہلکاروں اور دیگر سرکاری فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں آن پڑی ہے اور یہاں زبردست گھیرا بندی کر دی گئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک تاہم سرکاری فورسز اور جنگجووں کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا تاہم ایک خبر رساں ادارے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے گاوں میں جنگجووں کے موجود ہونے کی ثقہ اطلاع ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Exit mobile version