ٹنگمرگ کے بزرگ عازمِ حج کا مدینے میں انتقال

ٹنگمرگ// ٹنگمرگ کے ایک بزرگ عازِم حج عبدالرحمان لون کا مختصر علالت کے بعد مدینہ شریف کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وادی میں لون کے لواحقین کو باضابطہ مطلع کیا گیا ہے جبکہ اُنکی مدینے میں ہی تدفین کی جائے گی۔

عبدل رحمان لون 26 جولائی کو،زیر کور نمبر jkr_10025_2_0 ، سفرِ محمود پر روانہ ہوچکے تھے۔

ذرائع کے مطابق لون مدینہ پہنچنے پر بیمار ہوگئے تھے اور اُنہیں یہیں کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ان ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی 2 اگست سعودی وقت کے مطابق رات 9 بجے موت واقع ہوگئی ہے۔۔عبدل رحمان لون 26 جولائی کو،زیر کور نمبر jkr_10025_2_0 ، سفرِ محمود پر روانہ ہوچکے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضروری قانونی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد اُنکی مدینے میں ہی تدفین کی جائے گی۔

Exit mobile version