نئی دلی// وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی پر اُنکی تقریر کیلئے لوگوں سے تجاویز مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بتادیا جانا کہ وہ لال قلعے کی فصٰل پر کھڑا ہوکر کیا کہیں۔پی آئی بی کے ذرئعہ جاری کرائے گئے ایک بیانمیں وزیرِ اعظم مودی نے لوگوں پر اُنکی موبائل ایپ کے ذرئعہ مجوزہ تقریر کے مشمولات سے متعلق خیالات بانٹنے کیلئے زور دیا ہے۔
”جب میں15اگست کو لال قلعہ سے تقریر کرتا ہوں،میں محض ایک ذرئعہ ہوتا ہوں جبکہ آواز125کروڑ بھارتیوں کی ہوتی ہے۔میری اس تقریر کیلئے نریندر مودی موبائل ایپ پر خصوصی طور بنائے گئے فورم پر آکر اپنے خیالات بانٹیئے“
اُنہوں نے کہا ہے”جب میں15اگست کو لال قلعہ سے تقریر کرتا ہوں،میں محض ایک ذرئعہ ہوتا ہوں جبکہ آواز125کروڑ بھارتیوں کی ہوتی ہے۔میری اس تقریر کیلئے نریندر مودی موبائل ایپ پر خصوصی طور بنائے گئے فورم پر آکر اپنے خیالات بانٹیئے“۔یہ پہلی بار ہے کہ ملک کے کسی وزیرِ اعظم نے یوں لوگوں سے اپنی تقریر کیلئے تجاویز مانگی ہوں۔