قیموہ کولگام کا محاصرہ، احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں شروع

فائل فوٹو

سرینگر// جنوبی کشمیر کے قیموہ کولگام کا سرکاری فورسز نے محاصرہ کر لیا ہے تاہم یہاں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فورسز کا راستہ روک لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے یہاں کا محاصرہ کر لیا ہے تاہم ہزاروں لوگ سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کرنے لگے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں سنگبازی کرنے لگے ہیں جبکہ فورسز نے اشک آور گیس چھوڑنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ کی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک قیموہ میں حالات کشیدہ تھے تاہم یہ بات معلوم نہیں ہو سکی ہے کہ فورسز نے محاصرہ ختم کر لیا ہے یا پھر علاقے کی گھیرا بندی ابھی جاری ہے۔

Exit mobile version