مودی کو گلدستہ پیش کرنے کی ممانعت

نئی دلی// ایک پُرانی روایت کے برعکس اب کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی ملک میں کہیں بھی جائیں تو اُنہیں استقال کرنے کے لئے گلدستے پیش نہیں کئے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں وزیرِ اعظم کو آج کے بعد گلدستہ پیش کئے جانے سے منع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔

استقبال کرنے کے لئےوزیرِ اعظم کو زیادہ سے زیادہ کھادی کی ایک رومال کے ساتھ ایک پھول یا کوئی کوئی پیش کی جا سکتی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے “اعلیٰ حکام چاہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم کو کوئی گلدستہ پیش نہ کیا جائے“۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ استقبال کرنے کے لئےوزیرِ اعظم کو زیادہ سے زیادہ کھادی کی ایک رومال کے ساتھ ایک پھول یا کوئی کوئی پیش کی جا سکتی ہے۔ بیان کے مطابق اس حوالے سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بھی لکھا گیا ہے اور اُنہیں کہا گیا ہے کہ وہ سلیقے سے متعلقین کو اس بارے میں ہدایت دیں تاکہ حکم نامہ پر مکمل عمل کیا جاسکے۔

Exit mobile version