ستورہ ترال میں 3 جنگجووں کے مارے جانے کا خدشہ اینکاونٹر جاری

فائل فوٹو

ترال// ترال کے جنگلاتی علاقہ ستورہ میں دورانِ شب جنگجووں اور سرکاری فورسز کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوئی ہے جس میں تین جنگجووں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ جنگجووں کے مارے جانے کی تاہم ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ستورہ میں فوج ،جموں کشمیر پولس کے خصوصی جنگجو مخالف دستہ،ایس او جی، اور دیگر سرکاری فورسز نے دورانِ شب تین جنگجووں کو گھیر لیا تھا اور یہاں زبردست فائرنگ ہو رہی تھی۔ فورسز نے ایک وسیع علاقہ کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق تین جنگجو مارے جاچکے ہیں حالانکہ اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Exit mobile version