یاتریوں پر حملے کے خلاف کشمیری سیول سوسائٹی کااحتجاجی پروگرام

سرینگر// کشمیر کے مختلف سیول سوسائٹی گروپوں نے گزشتہ شام کو اسلام آباد کے بٹنگو علاقہ میں یاتریوں کے ایک حملے کی زدی میں آکر ہلاک ہونے کے خلاف آج شام پرتاپ پارک میں احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی پروگرام کولیشن آف سیول ساسائٹیز نامی غیر سرکاری تنظیم کے اہتمام سے منعقد ہونے والا ہے اور اس میں نامور شخصیات اور سیول سائٹی کارکن شریک ہونگے۔

اس پروگرام میں مہلوکین اور زخمیوں کے خاندانوں اور دیگر متعلقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور اس واقعہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں ہوتے آرہے دیگر پُراسرار جرائم کی معتبر تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے پانچ بجے شام کیلئے طے اس پروگرام میں مہلوکین اور زخمیوں کے خاندانوں اور دیگر متعلقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور اس واقعہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں ہوتے آرہے دیگر پُراسرار جرائم کی معتبر تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بٹنگو میں گزشتہ شام اُسوقت کم از کم چھ امرناتھ یاری مارے گئے تھے کہ جب پولس کے مطابق اس پر ہوئے ایک حملے کی زد میں ان یاتریوں کی گاڑی آگئی تھی۔اس حملے میں چھ یاتری ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔کشمیری سماج کے سبھی طبقوں نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسکی اعلیٰ سطحی،فوری اور معتبر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version