کشمیر کو انجینئر رشید جیسے جراتمند و بے باک لیڈروں کی ضرورت ہے:مولوی عمر

فائل فوٹو

سرینگر// ”مین اسٹریم“کے کسی سیاستدان اور اُنکے کام کی تعریفیں کرنے کے اپنی نوعیت کے اقدام کے بطور حریت کانفرنس نے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور ممبراسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کو ایک واضح موقف رکھنے والا بے باک لیڈر قرار دیا ہے۔حریت(ع)کے چیرمین مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ مزاحمتی قیادت اور انجینئر رشید ریاستی عوام کے لئے حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کرنے میں ایک ہیں جبکہ اُنہوں نے کشمیریوں کو انجینئر رشید نے اور لیڈر نصیب ہونے کا تمنا ظاہر کی ہے۔

انگریزی اخبار کشمیر لائف کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو کے دوران مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر قوم کی نئی پیڑی محکومیت،دبائے جانے اور مسئلہ کشمیر پر جوں کی توں حالت سے تنگ آچکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بعض نوجوان بندوق اُٹھارہے ہیں جس پر مولوی عمر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اُنکے والد مولوی محمد فاروق کو قتل کئے جانے کے بعد جب سوگوار خاندان نگین سے میرواعظ منزل منتقل ہوگیا تھا اُنہیں بتائے بغیر ہی حکومت نے نگین کے اُنکے بنگلے پر سکیورٹی بٹھادی تھی ۔اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مولوی خاندان نے اس بات پر ”سخت مزاحمت“کی تو ”ہمیں بتایا گیا کہ پولس والوں کو یہاں سے نہیں ہٹایا جائے گا کیونکہ یہ ہمارے خاندان کی مرضی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ میری جان کو لاحق خطرے کو دیکھتے ہوئے بھارت سرکار کا لیا ہوا فیصلہ ہے“۔اُنہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اب اس مسئلے کو لیکر ایک شرمناک پروپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اُنہوں نے نہ ماضی میں سکیورٹی مانگی ہے اور نہ ہی ابھی مانگ رہے ہیں اور متعلقہ حکام کسی بھی وقت اپنی مرضی سے فیصلہ لے سکتے ہیں اور اس(مولوی عمر کی سکیورٹی)پر کی جانے والی سیاست بند ہوجانی چاہیئے۔

”میں سمجھتا ہوں کہ جہاں تک لوگوں کے حقِ خودارادیت کی وکالت کا تعلق ہے،ہم پہلے ہی ساتھ ساتھ ہیں۔میں آزرومند ہوں کہ اُن(انجینئر)جیسے اور لوگ ہوں۔کشمیر کو مسٹر رشید جیسے جراتمند اور بے باک لیڈروں کی ضرورت ہے“۔

پولس افسر ایوب پنڈت کے جامع مسجد کے قریب ہوئے قتل کے بعد اُن(مولوی عمر)کو حاصل سکیورٹی سے متعلق اُٹھے سوالات کے درمیان ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کے اُنکے دفاع میں سامنے آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولوی عمر نے کہا ہے”میں مسٹر رشید کی حمایت کے لئے اُنہیں شکریہ کہتا ہوں۔اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ انجینئر رشید میں اُس جانب کے(مین سٹریم کی جانب اشارہ)دیگر لوگوں کے برعکس کشمیریوں کیلئے کھڑا رہنے کا عزم اور ہمت ہے“۔

یہ پوچھے جانے پر کہ چونکہ انجینئر رشید مزاحمتی قیادت سے بھی زیادہ زوردار انداز میں ،مسئلہ کشمیر اور رائے شماری کی، بات کرتے ہیںکیا(مزاحمتی قیادت اور انجینئر کے)ایک ساتھ کام کرنے کا کوئی امکان ہے؟مولوی عمر فاروق نے کہا ہے”میں سمجھتا ہوں کہ جہاں تک لوگوں کے حقِ خودارادیت کی وکالت کا تعلق ہے،ہم پہلے ہی ساتھ ساتھ ہیں۔میں آزرومند ہوں کہ اُن(انجینئر)جیسے اور لوگ ہوں۔کشمیر کو مسٹر رشید جیسے جراتمند اور بے باک لیڈروں کی ضرورت ہے“۔

یہ پہلی بار ہے کہ مزاحمتی قیادت نے مین اسٹریم کے کسی لیڈر کے کام کی یوں کھلے عام تعریفیں کی ہیں بلکہ ”قوم کواُن جیسے اور لیڈر نصیب ہونے “کی تمنا بھی کی ہے۔

Exit mobile version