اسلام آباد میں جنگجووں کا اچانک حملہ،پولس اہلکار زخمی

اسلام آباد// جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں جنگجووں نے اچانک حملے میں ایک پولس اہلکار کو شدید زخمی کردیا ہے۔ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں جبکہ فورسز نے ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بارہ بجے کے آس پاس یوں ہوا کہ نا معلوم جنگجووں نے قصبہ کے بس اڈہ کے قریب پولس کی ایک پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کا شکار ہوکر آئی آر پی کی 16 ویں بٹالین کے کانسٹیبل غما حسن زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Exit mobile version