سرینگر// جنوبی کشمیر کے دیالگام علاقہ میں جنگجووں اور سرکاری فورسز کے مابین جاری جھڑپ کے دوران ایک خاتون کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق دیالگام کے برینٹی نامی گاوں کا سرکاری فورسز نے دورانِ شب محاصرہ کر لیا تھا اور صبح پانچ بجے سے فائرنگ شروع ہوگئی ہے۔ اطلاع ہے کہ گاوں میں دو سے تین جنگجو موجود ہیں ۔
جنگجووں کے محاصرے میں آنے کی خبر پھیلتے ہی لوگ بستروں سے باہر آکر سرکاری فورسز پر سنگبازی کرنے لگے تاکہ محصور جنگجو فرار ہوسکیں تاہم فورسز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں یہاں تک کہ طاہرہ نامی خاتون گولی کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔
ان ذرائع کے مطابق جنگجووں کے محاصرے میں آنے کی خبر پھیلتے ہی لوگ بستروں سے باہر آکر سرکاری فورسز پر سنگبازی کرنے لگے تاکہ محصور جنگجو فرار ہوسکیں تاہم فورسز نے مظاہرین پر بندوقیں تان لیں یہاں تک کہ طاہرہ نامی خاتون گولی کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ یہاں کئی اور لوگ بھی زخمی ہیں اور علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے مزید لوگ جائے واردات کی جانب جارہے ہیں تاہم فورسز نے علاقے کا گھیرہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔