4جولائی سے قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس

سرینگر // جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے 12ویں قانون ساز اسمبلی کا پانچواں اجلاس 4 جولائی 2017ءکو صبح 10بجے طلب کیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری عبوری کیلنڈر کے مطابق اسمبلی کی چار سٹینگس 4،5،7اور 8جولائی کو ہوں گی جبکہ 6جولائی کو چھٹی ہوگی ۔
اسی طرح جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے جموں وکشمیر قانون سازکونسل 116اجلاس 4 جولائی 2017ءکو سرینگر میں صبح 11بجے طلب کیا ہے۔کونسل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری عبوری کیلنڈر کے مطابق کونسل کی تین سٹینگس 4،5اور 8جولائی کو ہوں گی جبکہ 6اور 7جولائی کونسل میں چھٹی رہے گی۔

Exit mobile version