سرکاری اسکولوں میں رُوبرو پروگرام متعارف

سرینگر// محکمہ تعلیم نے آج ڈائریکٹر سکول ایجوکشن کشمیر اور بچوں کے مابین براہ راست بات چیت کاسلسلہ شروع کرنے کی ایک پہل کے تحت”روبرو“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام کشمیر وادی کے تمام اضلاع میں باضابطہ طور پر منعقد کیا جائے گا جس میں سکولی بچے نظام ِتعلیم اور اپنے جذبات و محسوسات کا کھل کر اظہار ِخیال کریں گے۔

ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی خصوصی ہدایات کے تحت گزشتہ 2 ماہ کے دوران 1256 محکمہ جاتی ترقیوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں

دریں اثناءڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی خصوصی ہدایات کے تحت گزشتہ 2 ماہ کے دوران 1256 محکمہ جاتی ترقیوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ332 پرائیویٹ سکولوں کے حق میں درجہ بڑھانے یا ان کی رجسٹریشن کے احکامات کے علاوہ70 میڈیکل کیسوں کے حق میں 1.61 کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔
محکمہ میں ورک کلچر کو مزید فروغ دینے کے عمل کے تحت ڈائریکٹر موصوف نے حکم نامہ صادر کیا ہے جس کی رُو سے کوئی بھی فائیل بلاجواز کسی بھی افسر یا اہلکار کے پاس 24 گھنٹوں سے زیادہ نہیں رُکنی چاہئے۔اس حکم نامے کا بنیادی مقصد ملازمین اور عوام کو بہتر سہولیات بہم پہنچانا ہے تاکہ نظامت تعلیم عوام دوست بن سکے ۔

Exit mobile version