سرینگر میں جمعہ کو پھر کرفیو جیسی پابندی نافذ

سرینگر // جموں کشمیر سرکار نے کل جمعہ کے موقعہ پرسرینگر شہر کے پائین علاقہ میں کرفیو لگانے کا فیصلہ لیا ہے اور یہ لگاتار دوسری مرتبہ ہوگا کہ جب یہاں کی جامع مسجد میں جمعہ کو کرفیو نافذ رہے گا۔

ایک سرکاری ترجمان کی جانب سے جاری ہوئے بیان میں کہا گیا ہے” ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی ایک اطلاع کے مطابق خانیار ، نوہٹہ ، رعنہ واری ، مہاراج گنج اور صفہ کدل پولیس سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کل یعنی 30 جون 2017 کو دفعہ 144 نافذ رہے گی “۔

سرینگر کے ان علاقوں میں گزشتہ جمعہ کو بھی پابندیاں عائد کئے رکھی گئی تھیں اور جامع مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی چونکہ یہ جمعتہ الوداع کا موقعہ تھا لہٰذا یہ ڈوگرہ دور کے بعد پہلی بار تھا کہ جب جمتہ الوداع کے روز بھی جامع مسجد  محصور رہی اور یہاں لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Exit mobile version