سرینگر// جموں کشمیر سرکار نے رہبرِ تعلیم اسکیم کے تحت بھرتی ہونے جارہے اُن اساتذہ کا سکریننگ ٹیسٹ لئے جانے کا فیصبہ کیا ہے کہ جنکی اسناد مختلف یونیورسٹیز کے اسٹیڈی سنٹروں سے جاری کردہ ہیں۔ اس حوالے سے آج سکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے ایک باضابطہ حکم نامہ جاری ہوا ہے ۔
سرکاری فیصبے کے مطابق فقط اُن ہی اُمید واروں کا سکریننگ ٹیسٹ لیا جائے گا کہ جنہوں نے سٹیڈی سینٹروں سے ڈگری حاصل کی ہے اور جن کے نام موجودہ رہبر تعلیم پینل میں درج ہیں۔