سرینگر// مواصلاتی دنیا کی کایا پلٹ کرچکی کمپنی جیو نے مفت خدمات کی فراہمی بند کرتے ہوئے ہزاروں نمبروں کی آوٹ گواِنگ خدمات بند کردی ہیں۔ جیو کا کہنا ہے کہ جب تک نہ صارفین کم از کم 309 روپے کی رقم جمع کرائیں گے اُنکے بند کئے گئے نمبر چالو نہیں ہو سکتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ رات ایسے ہزاروں نمبروں پر آوٹ گو اِنگ کی سہولیات بند کردی ہیں کہ جنہیں ریچارج کرانا باقی ہے۔ تفصیلات کو کئی جیو صارفین نے بتایا کہ اُنکے فون پر آوٹ گو اِنگ کال کی سہولت بند کردی گئی ہے اور وہ فون نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایک نوجوان لڑکی نے بتایا اُنکے فون نے کل سے کام کرنا بند کردیا ہے اور جب اس سللے میں جیو کے کسٹمر کیئر سنٹر میں بات کی گئی تو اُنہیں صاف بتایا گیا کہ جب تک نہ اس نمبر کو ریچارج کرایا جائے اسکی آوٹ گواِنگ سہولت بحال نہیں ہو سکتی ہے بلکہ مزید دیر کئے جانے پر اِن کمنگ سہولت بھی بند کردی جائے گی اور فون نمبر ناکارہ بنادیا جائے گا۔
سالِ رفتہ کے اواخر میں جیو نے مفت مواصلاتی سہولیات شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو عمر بھر کے لئے اِن کمنگ کی مفت سہولیات دی جائیں گی تاہم کئی مہینوں تک آوٹ گواِنگ سہولت کی مفت فراہمی کے بعد کمپنی کی جانب سے مختلف پلان جاری کرتے ہوئے صارفین کو ریچارج کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک ریچارج نہیں کرایا ہے اُنکی آوٹ گو اِنگ بند کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے تفصٰلات نے جیو کے حکام سے بات کی تو اُنہوں نے واضح کیا کہ صارفین کو کم از کم 309 روپے کا ریچارک کرانا ہوگا اور ایسا کئے بغیر جیو کا استعمال نا ممکن ہے۔