لار گاندربل میں بادل پھٹنے سے دھان کی فصل تباہ

گاندربل// (مظفر وانی) شمالی کشمیر کے گاندربل ضلع میں آج بادل پھٹنے کے ایک حادثے میں دھان کی کھیتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے لار علاقہ میں پہلی پورہ کے مقام میں پیش آیا ہے۔ان ذرائع کے مطابق پہلی پورہ میں اچانک ہی آسمان پر بادل چھاگئے اور کچھ دیر کے لئے اندھیرا سا چھا گیا جسکے بعد بادل پھٹنے کی خوفناک آواز آئی اور اسکے ساتھ ہی پانی کا تیز ریلا درجنوں کنال اراضی پر لگی دھان کی فصل کو بہا لے گیا۔

کچھ دیر کے لئے اندھیرا سا چھا گیا جسکے بعد بادل پھٹنے کی خوفناک آواز آئی اور اسکے ساتھ ہی پانی کا تیز ریلا درجنوں کنال اراضی پر لگی دھان کی فصل کو بہا لے گیا۔

 

 

علاقے کے کسانوں نے بتایا کہ درجنوں کنال اراضی پر لگی فصل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کے ساتھ بہنے والے کنکروں نے متاثرہ اراضی کو بنجر بنادیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینے اور اراضی کو بنجر ہونے سے بچانے کے اقدامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version