سرینگر// لشکر طیبہ کے معروف کمانڈر بشیر لشکر کے گاوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے فوج کو یہاں کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبورکرکے محاصرے میں آئے تین جنگجووں کو فرار کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوکرناگ کے صوف نامی گاوں میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر فوج نے آج صبح یہاں کا محاصرہ کیا تھا تاہم یہاں ہزاروں لوگ جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کرنے لھے۔ذرائع کے مطابق لوگوں نے فوج اور دیگر سرکاری فورسز پر زبردست پتھراو کیا یہاں تک کہمحاصرے میں آئے جنگجو فرار ہونے میں کامیاب اور سرکاری فورسز محاصرہ ختم کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
بشیر لشکر کی قیادت میں جنگجووں نئے حال ہی اچھ بل تھجی وارہ میں ایک پولس پارٹی پر حملہ کرکے ایس ایچ او فیروز ڈار سمیت چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
لشکر طیبہ کے کمانڈر بشیر لشکر اسی گاوں کے رہنے والے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ محاصرے کے وقت وہ بھی اپنے گاوں میں موجود تھے یا نہیں۔یاد رہے کہ بشیر لشکر کی قیادت میں جنگجووں نئے حال ہی اچھ بل تھجی وارہ میں ایک پولس پارٹی پر حملہ کرکے ایس ایچ او فیروز ڈار سمیت چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔