ڈی ایس پی پنڈت کے معاملے میں مزید گرفتاریاں

سرینگر// جامع مسجد کے قریب ایک پولس افسر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کُل 12 ملزموں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے دو کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تازہ گرفتاریوں کے بعد پکڑے گئے ملزموں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شبِ قدر کی رات جامع مسجد کے قریب نوجوانوں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک مشتبہ شخص کو مبینہ طور لوگوں کی تصویریں اُتارتے پایا تھا جس نے بد ازاں لوگوں پر گولی چلاکر کم از کم تین افراد کو زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد مذکورہ کی اس حد تک مارپیٹ کی گئی تھی کہ وہ دم توڈ بیٹھے تھے۔ پولس نے پہلے ہجوم کا شکار ہوئے شخص کے بارے میں کچھ بھی جاننے سے انکار کیا تھا تاہم بعدازاں اُنکی شناخت ڈی ایس پی ایوب پنڈت کے بطور ہوئی۔ پولس نے بتایا کہ ایوب ڈویٹی پر تھے کہ جب ایک ہجوم نے اُنہیں مار مار کر قتل کر دیا۔

Exit mobile version