کاکہ پورہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

فائل فوٹو

کاکہ پورہ// کاکہ پورہ میں دوران شب ہوئی ایک جھڑپ کے دوران لشکرِ طیبہ کے تین مقامی جنگجووں کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری فورسز نے ایک عام شہری کو جاں بحق کردیا ہے۔ 25 سالہ توصیف احمد مظاہرین پر فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور اُنہیں پانپور کے اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ پانپور اسپتال میں ذرائع نے بتایا کہ توصیف کے گلے میں گولی لگی تھی اور وہ اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی ٹھنڈے پڑ چکے تھے۔

کاکہ پورہ کی نیو کالونی میں گذشتہ رات سرکاری فورسز نے لشکر طیبہ کے تین جنگجووں کو مار گرایا تھا جبکہ اس واقعہ کے خلاف پلوامہ کے علاوہ کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سرکاری فورسز کی کارروائی میں کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہیں اور انکا مختلف اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جارہی ہے۔

Exit mobile version