علیٰحدگی پسند کارکن شوکت وانی کا مظفر آباد میں انتقال،حزب کو صدمہ

سرینگر// چوگل ہندوارہ کے ایک علیٰحدگی پسند کارکن شوکت احمد عرف راشد شوکت کی کل رات پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کے مظفرآباد میں دل کا دورہ پڑھنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران جنگجو تنظیم حزب المجاہدین نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُنکے انتقال کرنے کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

گزشتہ رات تراویح پڑھنے کے دوران اُنہیں غش آیا اور گر گئے جسکے بعد اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ اُنہیں دل کا دورہ پڑا ہے جو اُنکی موت کا سبب بنا۔

ذرائع کے مطابق شوکت احمد عرف راشد شوکت نوے کی دہائی میں حد بندی لکیر بور کرکے پاکستان چلے گئے تھے اور تب ہی سے وہیں پر مقیم تھے۔ ان ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تراویح پڑھنے کے دوران اُنہیں غش آیا اور گر گئے جسکے بعد اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ اُنہیں دل کا دورہ پڑا ہے جو اُنکی موت کا سبب بنا۔ ذرائع کے مطابق شوکت احمد وانی نے علیٰحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں شامل رہنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی پائی ہوئی تھی۔ اس دوران حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر سید صلاح الدین نے وانی کے یوں انتقال کر جانے کو ایک بڑا نقصان ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ” نوجوان رہنما بچپن سے ہی تحریک آزادی کے کاروان میں شامل تھے اور زندگی کی آخری سانسوں تک وہ اس فرض کو بخوبی نبھاتے رہے“۔ حزب ترجمان سلیم ہاشمی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سید صلاح الدین نے کہا ہے ”آزادی برائے اسلام مرحوم کا خواب تھا اور اس خواب کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے ،اُنہوں نے انتھک جدوجہد کی ۔وہ انتہائی مخلص ، دیانتدار ، ،خدا ترس اور اعلیٰ تعلیم یا فتہ رہنما تھے“ ۔

بیان میں کہا گیا ہے ” 23ماہ مبارک کی تراویح کی نماز کے دوران ،اللہ کے حضور پہنچنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مرحوم کی جہد مسلسل کو اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کا شرف حاصل ہوچکا ہے“ ۔

Exit mobile version