آرونی میں اینکاونٹر کی جگہ احتجاج،عام شہری جاں بحق،متعدد زخمی

فائل فوٹو

سرینگر// جنوبی کشمیر کے آرونی گاوں میں سرکاری فورسز اور محصور جنگجووں کے مابین جاری لڑائی کی جگہ ہورہے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک عام نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دیگر نصف درجن مظاہرین زخمی ہیں جن میں سے ایک کی آنکھ کو پیلٹ سے نقصان پہنچا ہے۔

آرونی میں صبح سے ہی محصور جنگجووں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپ جاری ہے جبکہ ہزاروں لوگ جائے واردات کے نزدیک جمع ہیں اور سرکاری فورسز پر سنگبازی کرتے ہوئے جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے مطاہرین کو بھگانے کے لئے آنسو گیس چھوڑی،پیلٹ چلائے اور فائرنگ بھی کی جس سے کئی ایک مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ضلع اسپتال اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا کہ محمد اشرف ساکن کھار پورہ نامی ایک نوجوان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ دیگر نصف درجن زفراد زخمی ہیں اور انکا علاج ہو رہا ہے۔

Exit mobile version