حملے جیشِ نے کئے،حزب نے بس ذمہ داری لی:پولس چیف

سرینگر// جموں کشمیر پولس کے سربراہ ایس پی وید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جیشِ محمد تنظیم نے جنوبی کشمیر میں پے درپے حملے کئے ہیں اور حزب المجاہدین کی جانب سے کیا گیا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ایک خبر رساں ایجنسی کو ڈی جی پی نے کہا کہ گزشتہ روز ہوئے حملوں کے بارے میں ابھی تک جو کچھ پتہ چل سکا ہے اسکے مطابق یہ حملے جیشِ محمد نے کئے ہیں اگرچہ انکے لئے حزب نے ذًہ داری لی ہے۔ انہوں نے تاہم صورتحال کو قابو میں بتاتے ہوئے امرناتھ یاترا کے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پانے کی اُمید ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے مختلف لاقوں میں گزشتہ روز پے درپے پانچ دھماکے ہوئے تھے جن میں دو پولس اہلکاروں سمیت درجن بھر فورسز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے ایک سابق جج مظفر طار کے گھر کی حفاظت پر مامور جموں کشمیر پولس کے ایک دستے پر حملے میں اس سے کم از کم چار رائفلیں بھی چھین لی گئی تھیں جبکہ اس حملے میں محمد شفیع اور بلال احمد نامی دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

Exit mobile version