پلوامہ میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے،جھڑپیں اور دُکانیں بند

فائل فوٹو

پلوامہ// پلوامہ میں ڈگری کالج اور دیگر کئی اسکولوں کے طلباء کی جانب سے یہاں کے پولس تھانہ پر پتھراو کئے جانے کے بعد قصبہ میں حالات کشیدہ ہیں اور اکثر دکانیں بند ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈگری کالج کے طلباء نے تھانہ پولس پلوامہ پر زبردست پتھراو کیا جبکہ پولس نے آنسو گیس کے کئی گولے داغے ہیں جسکی وجہ سے جانبین میں جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ اس واقعہ کے بد قصبے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولس تھانہ کے آس پاس کی دُکانیں بند ہو گئی ہیں۔

Exit mobile version