درہامہ اسلام آباد کے شخص نے زہر کھا کر خود کُشی کر لی

سرینگر// درہامہ اسلام آباد کے ایک شخص نے نامعلوم وجوہات کے لئے زہر کھا کر خود کُشی کر لی ہے۔ یہ بات یہاں پولس نے بتائی اور کہا کہ اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ غلام محمد بٹ ولد محمد منور بٹ ساکنہ درہامہ نے اپنے گھر میں کوئی زہریلی شئے کھالی جس سے اُنکی حالت غیر ہوتے دیکھ کر اُنہیں اُنہیں پہلے اسلام آباد کے ضلع اسپتال اور پھر وہاں سے صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے تاہم پولس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Exit mobile version