عرب اتحاد کی شاہ سلمان سے آگ بجھانے کی اپیل

برسلز// قطر اور دیگر عرب ممالک کے مابین بڑھتے جارہے اختلافات کے بیچ عرب اتحاد نے اس آگ کو مزید بڑھنے سے قبل بجھائے جانے پر زور دیتے ہوئے سعودی فرانروا سلمان بن عبدالعزیز سے عربوں کے آپسی اختلافات کو ختم کرنے میں اپنا رول نبھانے کی اپیل کی ہے۔

قطر کو چاہیے کویت کی مدد سے خلیجی ممالک کا نمائندہ اجلاس فی الفور طلب کرے اور میڈیائی پروپیگنڈہ کاتوڑ کرے اور الجزیرہ ٹی وی اپنی ”معاندانہ روش“ کو ترک کر دے جس سے قطر اور عالم عرب کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عرب اتحاد کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے”ہم عرب ممالک کے مابین پے در پے شدید سے شدید تر ہوتے اختلافات ،خاص طورپر خلیج اور مشرق وسطیٰ میں پائے جانے والے اضطراب، کے پیش نظر مملکت سعودیہ عربیہ کے قائد خادم ِحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود حفظہ اللہ،سے ملتمس ہیں کہ وہ ان اختلافات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں“۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے” اس وقت ہم ایک اندھیری سرنگ میں جارہے ہیں لہٰذا قبل اس کے کہ اختلافات کی یہ آگ پورے خطئہ عرب کو اپنی لپیٹ میں لے ،قطر کو چاہیے کویت کی مدد سے خلیجی ممالک کا نمائندہ اجلاس فی الفور طلب کرے اور میڈیائی پروپیگنڈہ کاتوڑ کرے“۔بیان میں الجزیرہ ٹی وی کومشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ”معاندانہ روش“ کو ترک کر دے جس سے قطر اور عالم عرب کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد کے امیر جمال بن عبدالرحمن النعیمی کی سربراہی میں فریقین سے درخواست کی جاتی ہے کہ عقل ودانائی کا مظاہرہ کیا جائے۔

Exit mobile version