پہلگام میں سنگبازی،جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

فائل فوٹو

ولرہامہ//  سلر (پہلگام) کے ہردہ کاتھل ،ولرہامہ،گاوں سے جنگجووں کے فرار ہونے میں کامیاب ہونے کے بعد فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے یہاں کے وسیع علاقے کا محاصرہ با الآخر ختم کردیا ہے تاہم اس دوران یہاں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ احتجاجی مطاہرین پر کی گئی شلنگ کے دوران آنسو گیس کا گولہ لگنے کی وجہ سے ایک مقامی شہری زخمی ہوگئے ہیں تاہم اُنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔۔

اس دوران فورسز کے یہاں سے نکلنے کے دوران لوگوں نے نعرہ بازی کی اور فورسز پر سنگ برسائے تاہم سرکاری فورسز نے ہوا میں گولی چلانے کے علاوہ زبردست ٹئر گیس شلنگ کی جسکی وجہ سے فاروق احمد نامی ایک مقامی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فاروق احمد کو ٹئیر گیس شل لگا ہے اور اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے

ولرہامہ کے ایک ذیلی گاوں ”ہردکاتھل “کے شیخ پورہ میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع تھی اور اسی بنا پر فوج کی 3آر آر اور جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ یا ایس او جی اور دیگر فورسز نے یہاں کا محاصرہ کرکے کئی گولیاں بھی چلائیں۔ ردِ عمل میں تاہم گولی چلی ہے اور نہ ہی سرکاری فورسز اور جنگجووں کا سامنا ہوا ہے۔

تصدیق طلب اطلاعات کے مطابق جنگجو فرار ہوگئے ہیں اور مایوس ہوکر سرکاری فورسز نے کئی گھنٹوں کا محاصرہ ختم کردیا ہے۔ اس دوران فورسز کے یہاں سے نکلنے کے دوران لوگوں نے نعرہ بازی کی اور فورسز پر سنگ برسائے تاہم سرکاری فورسز نے ہوا میں گولی چلانے کے علاوہ زبردست ٹئر گیس شلنگ کی جسکی وجہ سے فاروق احمد نامی ایک مقامی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فاروق احمد کو ٹئیر گیس شل لگا ہے اور اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے تاہم اُنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Exit mobile version