ولرہامہ پہلگام کا محاصرہ،وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں

فائل فوٹو

سلر// ولرہامہ سلر (پہلگام) میں جنگجووں کی موجودگی کے شبہ میں فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے یہاں کے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور اس دوران یہاں گولیوں کے کئی راونڈ چلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ولرہامہ کے ایک ذیلی گاوں ”ہردکاتھل “کے شیخ پورہ میں جنگجووںکی موجودگی کی اطلاع تھی اور اسی بنا پر فوج کی 3آر آر اور جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ یا ایس او جی اور دیگر فورسز نے یہاں کا محاصرہ کرکے کئی گولیاں بھی چلائیں۔ ردِ عمل میں تاہم گولی چلی ہے اور نہ ہی سرکاری فورسز اور جنگجووں کا ابھی تک سامنا ہوا ہے۔

فوج کی 3آر آر اور جموں کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشنز گروپ یا ایس او جی اور دیگر فورسز نے یہاں کا محاصرہ کرکے کئی گولیاں بھی چلائیں۔ ردِ عمل میں تاہم گولی چلی ہے اور نہ ہی سرکاری فورسز اور جنگجووں کا ابھی تک سامنا ہوا ہے۔

تصدیق طلب اطلاعات کے مطابق جنگجو فرار ہوگئے ہیں تاہم علاقے میں فوج کی مزید کمک روانہ کی گئی ہے اور فوج نے ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ولرہامہ سے دو ایک کلومیٹر دور سلر میں ابھی بھی وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں سُنی جاسکتی ہیں تاہم پوری صورتحال واضح نہیں ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ یہ علاقہ امرناتھ یاترا کی وجہ سے انتہائی حساس ہے کیونکہ پہلگام اور پھر امرناتھ کو جانے والا یہ ایک اہم راستہ ہے۔امرناتھ یاترا اگلے ہی ماہ شروع ہونے والی ہے۔ ولرہامہ کی صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Exit mobile version