عادل فاروق کے قتل کے خلاف مزاحمتی قیادت کی ہڑتالی کال

سرینگر// شوپیاں میں سرکاری فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو گولی مار کر مار دئے جانے کے خلاف مزاحمتہ قیادت نے جمعہ کے لئے کشمیر بند کی کال دی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے فورسز کی گولی کا شکار بنے عادل فاروق ماگرے کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے لوگوں سے اُنکے گھر پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

سید لی شاہ گیلانی،مولوی عمر فاروق اور یٰسین ملک کی مشترکہ قیادت نے کہا ہے کہ کشمیر بند کرکے عادل فاروق کے قتل کے خلاف احتجاج درج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عادل فاروق ساکن بلپورہ شوپیاں کو سرکاری فورسز نے گزشتہ شام تب گولی مار کر جاں بحق کردیا تھا کہ جب وہ دیگر سینکڑوں گاوں والوں کے ہمراہ گناوپورہ نامی گاوں کا محاصرہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے تھے۔

Exit mobile version