سرینگر// جموں کشمیر سرکار نے اپنے موجودہ اور سابق ملازمین کے لئے چھ فیصد مہنگائی بھتہ کو منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ جنوری سے واجب الادا اس الاونس کی واگذاری کا فیصلہ آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی کی صدارت میں اُنکی کابینہ کی میٹنگ سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں اور کئی فیصلوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین و پنشنروں کے حق میں مہنگائی بھتہ کی واگذاری کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ چھ فیصد بھتے کی واگذاری کے بعد اب ریاستی ملازمین کو ملنے والا کل مہنگائی بھتہ 131 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔