حزب کمانڈرسبزار کے جلوسِ جنازہ میں دیکھا گئے جنگجو نے سرنڈر کردیا

سرینگر// حزب المجاہدین کے سرکردہ کمانڈر سبزار بٹ کے جلوسِ جنازہ میں دیکھے گئے ایک جنگجو دانش احمد نے پولس اور فوج کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔ایک پولس ترجمان نے بتایا ہے کہ سبزار بٹ کے جلوسِ جنازہ میں جس جنگجو کو موجود دیکھا گیا تھا اُسکی شناخت کولنگام ہندوارہ کے دانش احمد ولد فاروق احمد کے بطور ہوئی ہے اور شناخت کر لئے جانے کے بعد پولس اور فوج نے اُنکے گھروالوں کے ذرئعہ دانش کو سرنڈر ہونے پر آمادہ کرلیا۔

دلچسپ ہے کہ اس سے چند روز قبل سرینگر کے ایک نوجوان طفیل احمد نے بھی چند ہی روز جنگجووں کے ساتھ گذارنے کے بعد پولس کے سامنے سرنڈر کردیا تھا

پولس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دانش دہرادون کے ایک کالج میں زیرِ تعلیم تھے اور اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذرئعہ جنوبی کشمیر کے جنگجووں کے ساتھ رابطہ بنایا تھا اور پھر اُنکے ساتھ ہو لئے تھے تاہم پولس و فوج کی کوششوں سے وہ سرنڈر ہونے پر آمادہ ہوگئے۔ دلچسپ ہے کہ اس سے چند روز قبل سرینگر کے ایک نوجوان طفیل احمد نے بھی چند ہی روز جنگجووں کے ساتھ گذارنے کے بعد پولس کے سامنے سرنڈر کردیا تھا۔

Exit mobile version