سفیدے کے درخت نے راہ چلتی کار کو چپٹی کردیا،سوار بال بال بچے

اونتی پورہ// سرینگر-جموں شاہراہ پر آباد مشہور قصبہ اونتی پورہ میں آج تیز ہواوں کی وجہ سے سفیدے کا ایک بھاری بھرکم درخت یہاں سے جارہی سینٹرو کار پر گر آیا جسکی وجہ سے گاڑی چپٹی ہوگئی تاہم اس میں سوار دو افراد معجزاتی طور بچ گئے۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنکا علاج کرنے کے لئے اُنہیں نزدیکی اسپتال لیجایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت یہاں موجود لوگوں نے کار کا شیشہ توڑ کر اس میں سوار دونوں افراد کو باہر نکالا تاہم اُنہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں جنکے علاج کے لئے اُنہیں قصبہ کے اسپتال لیجایا گیا ہے۔

یہ واقعہ دوپہر کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہاں تیز ہوائیں چل رہی تھیں جنکی وجہ سے شاہراہ کے ساتھ ہی واقع جموں کشمیر بنک کی مقامی شاخ کے قریب ایک دیو ہیکل درخت اکھڑ کر یہاں سے گذر رہی ایک سینٹرو کار ، نمبر JK01W-5846 ،کے اوپر گر گیا۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ گاڑی پوری طرح چپٹی ہوگئی ہے تاہم اس میں سوا دو نا معلوم افراد زندہ بچ نکلے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت یہاں موجود لوگوں نے کار کا شیشہ توڑ کر اس میں سوار دونوں افراد کو باہر نکالا تاہم اُنہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں جنکے علاج کے لئے اُنہیں قصبہ کے اسپتال لیجایا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے مختلف لاقوں میں آض صبح سے ہی تیز آندھی چل رہی تھی جسکی وجہ سے دیگر کئی مقامات پر بھی درخت اُکھڑ جانے اور کئی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

Exit mobile version