زخمی فوجیوں میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا

فائل فوٹو

سرینگر//

قاضی گنڈ حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوجی اسپتال میں بھرتی کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں نصف درجن فوجی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک نے فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

اس وقت جب فوجی چیف اور دیگر اعلیٰ کمانڈر سرینگر میں ہیں نا معلوم جنگجووں نے جنوبی کشمیر میں لور منڈا قاضی گنڈ کے قریب ایک فوجی کانوائے کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ لور منڈا کے پاس ٹول پوسٹ کے قریب ہی ہوا ہے اور اس وجہ سے یہاں سنسنی پھیل گئی اور پھر زبردست ٹریفک جام لگا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گھات میں بیٹھے جنگجووں نے اچانک ہی فوجی کانوائے میں شامل گاڑیوں پر گولیاں چلائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی فوجی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور جنگجووں کی تلاش جاری ہے تاہم اآخری اطلاعات ملنے تک مزید کچھ بھی معلوم نہیں ہو پایا تھا۔

Exit mobile version