سرینگر// نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی یا این آئی اے نے مبینہ طور پاکستان سے کشمیر کے مزاحمت کاروں کو ملنے والی رقومات اور اس سے متعلق معاملات کے حوالے سے سرینگر اور نئی دلی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔این آئی اے نے کچھ دن پہلے ابتدائی تحقیقات کے لئے درج کردہ ایک ماملے کو کل رات ایک باضابطہ ایف آئی آر میں بدل کر اسکی تیزی کے ساتھ تحقیقات شروع کی ہیں اور آج صبح نچلی سطح کے کئی مزاحمتی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
یہ کارروائی انڈیا ٹوڈے کے اسٹنگ آپریشن کے بد روبہ عمل آرہی ہے کہ جس میں نعیم احمد خان، بٹہ کراٹے اور کسی غازی کو یہ کہتے دکھایا گیا تھا کہ انہیں پاکستان سے رقومات فراہم ہوتی آرہی ہیں اور وہ ان پیسوں سے وادی میں کشیدگی پھیلاتے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم چودہ مقامات پر چھاپے مارے جانے کے علاوہ نئی دلی میں قریب آٹھ حوالہ ڈیلروں کے یہاں بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ان ذرائع کے مطابق دلی کے لاوہ سونی پت میں بھی دو جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور تلاشی لی گئی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ یہ کارروائی انڈیا ٹوڈے کے اسٹنگ آپریشن کے بد روبہ عمل آرہی ہے کہ جس میں نعیم احمد خان، بٹہ کراٹے اور کسی غازی کو یہ کہتے دکھایا گیا تھا کہ انہیں پاکستان سے رقومات فراہم ہوتی آرہی ہیں اور وہ ان پیسوں سے وادی میں کشیدگی پھیلاتے رہے ہیں۔