ایل او سی کے رامپور سیکٹر میں چھ جنگجو مارے گئے

سرینگر// شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے رامپور سیکٹر میں ہوئی دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج نے کہا ہے کہ ابھی تک جاری اس آپریشن میں چھ جنگجو مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل فوج نے کل اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم یا بی اے ٹی کے ایک حملے کو ناکام بنانے اور دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعوٰ کیا تھا

فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ فوج نے علاقے میں مشتبہ سرگرمی دیکھی اور پتہ چلا کہ دراندازی کی کوشش ہورہی ہے جسے ناکام بنانے کی کارروائی کے دوران پہلے چار اور بعدازاں مزید دو جنگجووں کو مار گرایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فوج نے کل اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم یا بی اے ٹی کے ایک حملے کو ناکام بنانے اور دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعوٰ کیا تھا۔

Exit mobile version