ترال // جنوبی کشمیر کے ترال میں سیموہ کے مقام پر سرکاری فورسز اور جنگجووں کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اور دیگر سرکاری فورسز کی بڑی تعداد نے ایک وسیع علاقہ کو گھیرے میں لیا ہے اور علاقے میں گولیوں کی گن گرج ہے۔
چند روز قبل پلوامہ میں فوج نے جنگجووں کو گھیر یا تھا تاہم علاقے کے لوگوں نے فورسز پر سنگبازی کرکے جنگجووں کو فرار ہونے کا راستہ بناکر دیا تھا
ان ذرائع کے مطابق دو جنگجووں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے اور فوج نے انکے فرار کے سبھی راستے مسدود کردئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل پلوامہ میں فوج نے جنگجووں کو گھیر یا تھا تاہم علاقے کے لوگوں نے فورسز پر سنگبازی کرکے جنگجووں کو فرار ہونے کا راستہ بناکر دیا تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔