سرینگر// پنجاب پولس کے سابق سربراہ کے پی ایس گِل کا نئی دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولس کے سابق سربراہ کے گردے خراب ہوچکے تھے اور انہی کے علاج کے لئے وہ کچھ دن سے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں حرکتِ قلب بند ہونے سے وہ فوت ہوگئے ہیں۔ 1995 میں نوکری سے سبکدوش ہونے سے قبل کے پی ایس گِل دو بار پنجاب پولس کے ڈائریکٹر جنرل رہے اور سکھ ملی ٹینسی کا خاتمہ انہی کا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔