سعودی اور عرب امارات میں سنیچر کو رمضان کا پہلا روزہ رکھا جائے گا

سرینگر// سعودی عرب اور عرب امارات نے کہا ہے کہ ان ملکوں میں مقدس رمضان کا مہینہ سنیچر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے مذہبی علماءکا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں کے ذرائع ابلاغ نے اس بات کی کل رات تشہیر کی ہے اور لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ سنیچر کو وہاں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

جموں کشمیر میں لوگ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ ہی روزہ رکھتے ہیں اور عید مناتے ہیں

یہ اعلان دونوں ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہ آنے کے بعد کیا گیا ہے۔دیگر مسلمان ملکوں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے اور امکان ہے کہ آج رات تک سبھی ممالک میں رمضان شریف کی شروعات کا اعلان ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ رمضان اور پھر عید کا تعین چاند دیکھے جانے کے ساتھ مشروط ہے اور اسی وجہ سے یہ مقدس ایام مختلف ممالک میں دو ایک دن کے فرق کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔جموں کشمیر میں لوگ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ ہی روزہ رکھتے ہیں اور عید مناتے ہیں۔

Exit mobile version