پلوامہ کے پاہو،پنگلنہ اور رتنی پورہ کا محاصرہ، جنگجووں کی تلاش شروع

پلوامہ//فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے ابھی ابھی پلوامہ کے تین دیہات کو محاصرے میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنگلنہ،پاہو اور رتنی پورہ کو فوج اور دیگر سرکاری فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی خاص مکان کی جانب پیش قدمی نہیں کی گئی ہے۔

ایک پولس افسر نے بتایا کہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق ملی اطلاع ہے اور اسی وجہ سے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ابھی تک فورسز اور جنگجووں کا آمنا سامنا نہیں ہوسکا ہے۔دلچسپ ہے کہ پلوامہ کے ہی ہکڈی پورہ میں گذشتہ رات فورسز اور جنگجووں کے بیچ جھڑپ شروع ہوئی تھی تاہم مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز کو سنگبازی میں یوں الجھا دیا کہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بعض اطلاعات کے مطابق ہکڈی پورہ میں دو یا تین جنگجو محصور تھے جن میں لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابودجانہ بھی شامل تھے۔

Exit mobile version