سرینگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سرکاری فورسز کے محاصرے میں آ¾ئے جنگجو سرکاری فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسکے بعد اینکاونٹر ختم ہوگیا ہے۔ضلع کے ہکڈی پورہ گاوں میں کل رات کو سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ اینکاونٹر شروع ہوچکا تھا اور ذرائع کے مطابق یہاں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے تھے۔
جھڑپ شروع ہونے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی آس پڑوس کے دیہات کے ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے سرکاری فورسز کا دھیان بانٹنے کے لئے اُنہیں اپنے ساتھ سنگبازی میں اُلجھا دیا یہاں تک کہ محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ ملا
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی آس پڑوس کے دیہات کے ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے سرکاری فورسز کا دھیان بانٹنے کے لئے اُنہیں اپنے ساتھ سنگبازی میں اُلجھا دیا یہاں تک کہ محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقعہ ملا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اور محصور جنگجووں میں گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا لیکن بعدازاں سبھی جنگجو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔حالانکہ فورسز نے رات بھر گاوں کو محاصرے میں لے رکھا تھا تاہم صبح کو انہیں مایوس لوٹنا پڑا۔
اس نئے چلینج سے نپٹنے کے حوالے سے ابھی تک سبھی حربے ناکام ہوتے آرہے ہیں۔عام لوگوں کے جنگجووں کی مدد کو آنے سے ابھی تک کئی بار محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقع ملا ہے
فوج نے جنگجووں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مقامی لوگوں کے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کو پہلے ہی ایک بڑا چلینج بتایا ہے تاہم اس نئے چلینج سے نپٹنے کے حوالے سے ابھی تک سبھی حربے ناکام ہوتے آرہے ہیں۔عام لوگوں کے جنگجووں کی مدد کو آنے سے ابھی تک کئی بار محصور جنگجووں کو فرار ہونے کا موقع ملا ہے۔