سرینگر//ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حریت لیڈروں کا اِسٹنگ آپریشن کرنے والے انڈر کور صحافیوں نے اُنہیں بھی بھاری رقومات کی پیشکش کی تھی تاہم وہ اُنکے دامِ فریب میں نہیں آئے۔ آج یہاں ایک سنسنی خیز پریس کانفرنس کے دوران اُنہوں نے کہا کہ وہ لوگ ،جو اب انڈیا ٹوڈے کے انڈر کور صحافی ثابت ہوئے ہیں ، انہیں دلی بلانا چاہتے تھے تاہم انہوں نے انکار کیا تو وہ لوگ سرینگر آکر اُنسے ملے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں مختلف معاملات پر احتجاجی مظاہرے کرنے کے عوض بھاری رقومات کی کالچ دی گئی تھی لیکن اُنہوں نے اپنے اصولوں کے تابع رہتے ہوئے اس پیشکش کو ٹھکرادیا۔اُنہوں نے اسے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی غیر اخلاقی کوشش بتاتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید سنسنی خیز تفصیلات کیلئے تفصیلات ڈاٹ کام پر واپس آیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔