اسلام آباد میں کشیدگی،جھڑپیں اور ہڑتال جاری

اسلام آباد//جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں آج لگاتار دوسرے دن بھی حالات کشیدہ ہیں اور نوجوانوں و سرکاری فورسز کے مابین جاری جھڑپوں کے بیچ قصبے میں دکانیں بند پڑی ہیں۔قصبہ کے ریشی بازار،جنگلات منڈی،لالچوک،مہمان محلہ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں نے صبح سویرے سے ہی مورچہ سنبھالا ہوا ہے اور وہ سرکاری فورسز پر پتھراو کر رہے ہیں۔

یہاں کے ڈانگر پورہ میں گزشتہ روز اسوقت حالات خراب ہوگئے تھے کہ جب گاڑی پارک کرنے کے معمولی مسئلہ پر دکانداروں اور پولس اہلکاروں کے بیچ ہوئی کہا سُنی کے بعد مبینہ طور ایک دکاندار کی مار پیٹ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے دکانداروں کو دکانیں بند رکھنے کے لئے کہا تھا اور ابھی وہ احتجاجی مظاہروں کی تیاری ہی کر رہے تھے کہ پولس کی ایک بھاری جمیعت نے موقعہ پر پہنچ کر ان نوجوانوں کو بھگانا چاہا جنہوں نے جواب میں سنگ بازی شروع کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پورے قصبے میں کشیدگی ہے اور سرکاری فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور دیگر قسم کے گولے چھوڑے جانے کی وجہ سے گن گرج ہے اور سارا قصبہ دھواں دھواں ہوگیا ہے۔لالچوک کے قریب بعض نوجوانوں نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے کئی نوجوانوں کو پکڑ لیا ہے جسکے بعد احتجاج اور سنگبازی میں مزید تیزی آگئی ہے۔اخری اطلاعات ملنے تک قصبہ کے مزید کئی علاقوں میں کشیدگی پھیلتے بتائی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ یہاں کے ڈانگر پورہ میں گزشتہ روز اسوقت حالات خراب ہوگئے تھے کہ جب گاڑی پارک کرنے کے معمولی مسئلہ پر دکانداروں اور پولس اہلکاروں کے بیچ ہوئی کہا سُنی کے بعد مبینہ طور ایک دکاندار کی مار پیٹ کی گئی تھی۔اس واقعہ کے بعد قصبے میں پتھراو ہونے کے علاوہ ہڑتال بھی ہوگئی تھی جو آج دوسرے روز جاری بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version