ڈگری کالج کولگام کے طلباء کا احتجاج، پولس ایکشن میں درجنوں زخمی

کولگام//وادی میں ماہ بھر سے جاری طلبائ کے احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھتے ہوئے آج جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں طلباء نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا جسکے خلاف پولس کی جانب سے طاقت کا استعمال کئے جانے کے دوران قریب ڈیڑھ درجن مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کولگام کے ڈگری کالج کے باہر طلباء کی ایک بڑی تعداد جمع ہوکر آزادی و اسلام کے لئے نعرہ بازی کرنی لگی۔معلوم ہوا ہے کہ طلباء نے احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کی جبکہ پولس نے انہیں روکنے کے لئے آنسو گیس چھوڑنے کے علاوہ پیلٹ فائرنگ کی جس سے قریب ڈیڑھ درجن طلباء زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولس کی کارروائی سے مشتعل ہوکر طلباء نے سرکاری فورسز پر زبردست سنگباری کی ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک یہاں حالات بڑے تشویشناک تھے۔یاد رہے کہ 15 اپریل کو پلوامہ کے ایک کالج میں پولس کے گھس کر یہاں کئی طالبات کو زخمی کردینے کے بعد سے وادی میں طلباء کا احتجاج جاری ہے ۔

Exit mobile version