سیدہ آسیہ انرابی اور فہمیدہ صوفی کو امپھالا جیل منتقل کیا جارہا ہے

سرینگر//دخترانِ ملت نے کہا ہے کہ تنظیم کی صدر سیدہ آسیہ اندرابی کو اپنی معاون فہمیدہ صوفی سمیت آج جموں کی امپھالا جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ سیدہ اندرابی کو اُنکی خراب صحت اور تشویش ناک حالت کے باوجود نظربند رکھنا اور پھر وادی سے باہر لیجانا انتہائی شرمناک،مذموم اور ظالمانہ اقدام ہے۔

سیدہ آسیہ اندرابی کو اُنکے صورہ میں واقعہ گھر سے دورانِ شب گرفتار کرکے رامباغ کے زنامہ پولس تھانہ میں بند کردیا گیا تھا اور اُنہیں عدالت کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود بھی رہا نہیں کیا گیا یہاں تک کہ اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا اور اب اُنہیں جموں کی امپھالا جیل کو لیجایا جارہا ہے۔

سیدہ آسیہ اندرابی پر پی ایس اے لگائے جانے اور اُنہیں اُنکی خراب صحت کے باوجود بھی نظربند کئے رکھنے کی مذًت کرتے ہوئے خلاف علیٰحدگی پسندوں کی مشترکہ قیادت نے اسکے خلاف احتجاج کرنے کے لئے کہا ہے۔

Exit mobile version