جنگجووں کا کوئی سُراغ نہ ملنے پرسیر جاگیر ترال کا سترہ گھنٹہ طویل محاصرہ ختم

فائل فوٹو

ترال//جنوبی کشمیر میں جنگجووں کا گڈھ تصور کئے جانے والے ترال علاقہ میں فوج نے سترہ گھنٹوں کے بعد محاصرہ اور تلاشی آپریشن جنگجووں کے ساتھ سامنا ہوئے بغیر ختم کردیا ہے۔علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کہ شہ پانے پر فوج اور دیگر سرکاری فورسز کے سینکروں اہلکاروں نے سیر جاگیر اور ملحقہ دیہات کو محاصرے میں لیکر یہاں گھر گھر تلاشی لینا شروع کیا تھا۔ سترہ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں سرکاری فورسز کو تاہم جنگجووں کے بارے میں کوئی سُراغ نہیں ملا ہے اور اسی وجہ سے محاصرہ ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ہی شوپیاں ضلع کے ہف شرمال کا بھی کل قریب ایک ہزار اہلکاروں نے محاصرہ کر لیا تھا تاہم یہاں بھی جنگجووں کا کوئی سُراغ نہ ملنے پر یہ آپریشن ختم کردیا گیا تھا حالانکہ اس دوران لوگوں نے فوج پر توڑ پھوڑ،مارپیٹ اور دیگر زیادتیوں کا الزام لگایا ہے۔

Exit mobile version