ایس پی ہائر اسکینڈری میں سوموار کو بھی درس و تدریس کا عمل معطل رہے گا

سرینگر//

سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے سوموار کوبھی ایس پی ہائر اسکینڈری اسکول میں درس و تدریس کا عمل معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے ایک با ضابطہ حکم جاری کیا ہے۔ایس پی ہائر اسکینڈری کے علاوہ وادی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران مختلف اسکولوں اور کالجوں میں کئی بار چھٹی کردی گئی ہے۔یہ اقدام وادی میں اب ماہ بھر سے جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں کوئی ٹھہراو¿ نہ ہوتے دیکھ کر ایک ”ٓحتیاطی“تدبیر کے بطور اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 15اپریل کو پلوامہ کے ایک کالج میں پولس کے گھسنے اور یہاں طالبات پر پیلٹ گن چلائے جانے کے بعد سے وادی بھر میں طلباءکی احتجاجی تحریک جاری ہے جسکے دوران درجنوں طلباءکو گرفتار اور سینکڑوں کو زخمی کئے جانے کے باوجود بھی انتظامیہ کو اس سلسلے کو روکنے میں کوئی کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

Exit mobile version