ہندوارہ//
شمالی کشمیر کے وارپورہ ہندوارہ میں پولس نے ایک مختصر جھڑپ میں دو جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 21آر آر کے ساتھ ملکر پولس نے وار پورہ کا محاصرہ کیا تھا۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جونہی سرکاری فورسز نے مشکوک مشکوک جگہ کی جانب پیش قدمی کرنا چاہی جنگجووں نے گولی چلا کر ایک جھڑپ چھیڑدی جو مختصر وقت تک جاری رہنے کے بعد دو جنگجووں کے مارے جانے پر ختم ہوگئی۔ مارے گئے جنگجووں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے تاہم اندازہ ہے کہ دونوں پاکستانی شہری ہیں اور انکا تعلق لشکر طیبہ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔